اپ ڈیٹ: 21 June 2021 - 16:12
شام کے علاقہ پالمیرا میں روسی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 200 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹۱
تاریخ اشاعت: 0:46 - April 21, 2021

شام میں روسی طیاروں کی بمباری میں 200 وہابی دہشت گرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ پالمیرا میں روسی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 200 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شام کے شہر پالمیرا میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 200  دہشت گرد ہلاک ہوگئے، روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 200 کے قریب دہشت گرد مارے گئے جب کہ 24 گاڑیاں اور 500 کلو کے قریب دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کردیا گیا۔

روس کے مطابق حملہ کی جگہ سے دہشت گرد شام کے مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی بنایا جاتا تھا جب کہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی یہاں کی جارہی تھی۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں