اپ ڈیٹ: 29 July 2021 - 03:34
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی حکومت کے ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹۸
تاریخ اشاعت: 13:52 - April 22, 2021

سعودی حکومت کے ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج جمعرات کے روز اعلان کیا کہ یمنی فوج کے" قاصف کے ٹو " قسم کے  ڈرون طیارے نے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس کے ایک حساس فوجی یونٹ  کو نشانہ بنایا ۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ مہینوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو کئی بار اپنے ڈرون اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

جیزان اور ابہا ہوئی اڈے اور ملک خالد ایئربیس سے ہی جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں کے لئے مدد اور ایندھن حاصل کرتا ہے۔

یمن گذشتہ چھے برس سے جارح سعودی اتحاد کے حملوں اور سنگین بحری ، بری اور فضائی محاصرے کا شکار ہے جس کے باعث اس ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں