مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج جمعرات کے روز اعلان کیا کہ یمنی فوج کے" قاصف کے ٹو " قسم کے ڈرون طیارے نے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس کے ایک حساس فوجی یونٹ کو نشانہ بنایا ۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ مہینوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو کئی بار اپنے ڈرون اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
جیزان اور ابہا ہوئی اڈے اور ملک خالد ایئربیس سے ہی جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں کے لئے مدد اور ایندھن حاصل کرتا ہے۔
یمن گذشتہ چھے برس سے جارح سعودی اتحاد کے حملوں اور سنگین بحری ، بری اور فضائی محاصرے کا شکار ہے جس کے باعث اس ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔