اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں امریکہ کے فوجی اڈوں کی تعداد

افغانستان سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کے موقع پر افغان فوج نے کہا ہے کہ اس ملک کے صرف 3 اڈوں میں امریکی فوجی تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۱۱
تاریخ اشاعت: 13:43 - April 25, 2021

افغانستان میں امریکہ کے فوجی اڈوں کی تعدادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فوج کے  چیف آف اسٹاف یاسین ضیاء نے کل رات کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئ‏ے کہا کہ امریکی فوجی صرف «بگرام»، «کابل» اور «مزار شریف» میں تعینات ہیں اور دیگر فوجی اڈوں کو امریکہ نے خالی کر دیا ہے۔

یاسین ضیاء کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ان کے زیادہ تر فوجی ساز و سامان حکومت افغانستان کے اختیار میں ہے۔

یہ ایسے میں ہے کا کہ اس سے قبل سی این این نے ایک رپورٹ  میں کہا تھا کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد اپنے زیادہ تر فوجی ساز وسامان کو تباہ کردے گا اور ان میں سےکچھ کو پاکستان کو دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران امریکہ نے افغانستان میں 700 کے قریب چھوٹے اور بڑے فوجی اڈے قائم کئے تھے کہ جن میں سے اکثر کو امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد تباہ کر دیا گیا۔ پروگرام کے مطابق امریکہ 11 ستمبر کو افغانستان سے نکل جائے گا تاہم علاقے کے سیاسی مبصرین امریکہ کے اس اعلان کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں