اپ ڈیٹ: 22 June 2021 - 17:17
امریکہ اور نیٹو اتحادی ممالک نے افغانستان سے مزید فوجیں نکالنا شروع کردیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۱۵
تاریخ اشاعت: 17:55 - April 26, 2021

امریکی دہشتگرد فوجیوں کی افغانستان سے ناکام و نامراد واپسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی و غیر افواج کے کمانڈر، جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔

جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے کہا کہ امریکی بیس افغان وزارت دفاع کے حوالے کیے جائیں گے۔ کچھ ہتھیار ایسے ہیں جنہیں اپنے ساتھ واپس لے کر جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنا ہونگے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا افغانستان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس بار بھی امریکہ نے اپنے وعدے پر عمل نہ کیا اور امریکہ نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تاہم تجزیہ نگار امریکی انخلا کیلئے 11 ستمبر کی تاریخ کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں