مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کارواں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ دارالحکومت بغداد سے گذر رہا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری کتیبة السابقون گروہ نے قبول کی۔
صابرین نیوزچینل نے ابھی تک اس واقعے کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی ہے ۔
عراق میں موجود دہشتگرد امریکی فوج کے اڈوں اور کاروانوں کو گزشتہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
عراقی عوام، اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے ۔