امریکی وزیر دفاع اور پاکستانی فوج کے سربراہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پرافغانستان میں قیام امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4530
تاریخ اشاعت: 29 April 2021 - 21:50 - 20July 2642

امریکی وزیر دفاع اور پاکستانی فوج کے سربراہ کی ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پرافغانستان میں قیام  امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ پینٹا گون ترجمان کے مطابق امریکی وزير دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستانی فوج کے سربراہ  کے ساتھ  افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا،  گفتگو میں علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں