02 February 2025

کابل میں ئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے 12 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۳۸
تاریخ اشاعت: 21:06 - May 02, 2021

کابل میں ئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے 12 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز کے آپس میں تصادم سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی میں 12 فیول ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ آپس کی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں