سعودی حکومت اور امریکی طیاروں کی یمن کے بعض شہری علاقوں پر بمباری

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی یمن پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائی ميں سعودی عرب اور امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے بعض شہری علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 4548
تاریخ اشاعت: 05 May 2021 - 10:19 - 27July 2642

سعودی حکومت اور امریکی طیاروں کی یمن کے بعض شہری علاقوں پر بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی یمن پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائی ميں سعودی عرب اور امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے بعض شہری علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔ امریکی اور سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے یمن کے نہتے عوام کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ جاری ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً