اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی وزیرستان میں فوجی آّریشن کے دوران 3 فوجی اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں وہابی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں پاکستنای فوج کے کیپٹن سمیت تین فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۵۵
تاریخ اشاعت: 16:33 - May 06, 2021

شمالی وزیرستان میں فوجی آّریشن کے دوران 3 فوجی اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں وہابی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں پاکستانی فوج کے کیپٹن سمیت تین فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں دو وہابی دہشتگرد مارے گئے۔ وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے تین اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق فوجیوں میں کیپٹن فہیم ، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں