بھارتی فورسز نے کشمیر میں 3 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی فورسزنے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں فوجی آّریشن کے دوران 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4556
تاریخ اشاعت: 06 May 2021 - 17:07 - 28July 2642

بھارتی فورسز نے کشمیر میں 3 افراد کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسزنے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں فوجی آّپریشن کے دوران 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقہ امام صاحب کو محاصرے میں لینے کے بعد تین افراد کو ہلاک کردیا  بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے پورے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں جبکہ علاقے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسندوں سے ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً