16 October 2024

پاکستان کی مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر گولیاں برسانا افسوس ناک ہے، نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۷۴
تاریخ اشاعت: 14:44 - May 11, 2021

پاکستان کی مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر گولیاں برسانا افسوس ناک ہے، نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین سےمتعلق پاکستان کا موقف دوٹوک ہے، ہم فلسطین میں جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،فلسطین کے ایشو پر مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ فلسطین کے مسئلے پر آواز اٹھائے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطینیوں کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں