کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک

بهارت کے وزیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران مزید 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4576
تاریخ اشاعت: 11 May 2021 - 15:04 - 02August 2642

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بهارت کے زیرانتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران مزید 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں وادی میں مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے، بھارتی فوج نے تینوں افراد کو ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس کو بھی معطل کردیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً