اپ ڈیٹ: 18 June 2021 - 22:30
فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور جامعہ الازہر کے شیخ احمد طیب کے ساتھ ٹیلیفون پرفلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۹۳
تاریخ اشاعت: 17:38 - May 17, 2021

اسماعیل ہنیہ کی ولایتی اور شیخ الازہر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور جامعہ الازہر کے شیخ احمد طیب کے ساتھ ٹیلیفون پرفلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں  گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے جامعہ الازہر کے شیخ احمد طیب کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی عوام کی استقامت، پائداری ، مسجد الاقصی اور دینی مقدسات کی حمایت پر تاکید کی۔

حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے فلسطینی عوام کی حمایت پر جامعہ الازہر کے شیخ احمد طیب کا شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے ساتھ بھی فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کے بزدل فوجی غزہ میں عام شہریوں ، بچوں اور خواتین کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہنیہ نے فلسطینی عوام کی استقامت پر تاکید کرتے ہوئے ایران کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں