پاکستان کے وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین کی صورتحال پر بلائے گئے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے آج رات براستہ ترکی نیویراک روانہ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس فلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے جس میں شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
