مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں غزہ پر اسرائیل کی مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت میں جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جایا گا۔ ادھر پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر پاکستان کے ہلال احمر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ادویات اور طبی وسائل کے سلسلہ میں فلسطینی بھائیوں کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی حکومت نے اور پاکستان کے عوام نے فلسطینی عوام کے ساتھ جس انداز سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ پاکستان کی مذہبی اور سیاسی تنظیم ایم ڈبنلیو ایم نے پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاریر کھا ہے ۔ پاکستان کے شیعہ اور سنی بھائی فلسطینی بھائیوں کی مدد کے سلسلے میں ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان کے ایدھی فلاحی ادارے کے سربراہ ایک وفد کے ہمراہ غزہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔