02 February 2025

نائجیریا کی فوج کے سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک

نائجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نائجیریا کی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۲۱
تاریخ اشاعت: 19:52 - May 23, 2021

نائجیریا کی فوج کے سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نائجیریا کی فوج کے سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے کڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں ملک کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی اہلکار موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ مبینہ طور پر موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

نائجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر فوجی افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں