اپ ڈیٹ: 04 August 2021 - 19:45
امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدرولادیمیر پوتین اگلے ماہ کی 16تاریخ کو جنیوا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۴۱
تاریخ اشاعت: 14:59 - May 27, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پوتین جنیوا میں ملاقات کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدرولادیمیر پوتین اگلے ماہ کی 16تاریخ کو جنیوا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں ملاقات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی جس کے بعد امریکی اور روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن اور صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان پہلی ملاقات جنیوا میں 16 جون کو ہوگی۔جو بائیڈن صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ جی سیون اجلاس، نیٹو اور یورپی یونین میں اپنے اہم مغربی حلیفوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے بعد وہ جنیوا جائیں گے جہاں روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں