پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 2 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

پاکستان میں جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور میں کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہوئے 2 پولیس اہلکار تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ: 4651
تاریخ اشاعت: 30 May 2021 - 18:10 - 21August 2642

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 2 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور میں کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہوئے 2 پولیس اہلکار تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔ راجن پور پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آج چوتھا روز ہے۔

واضح رہے کہ راجن پور میں کچہ سونمیانی کے علاقے سے ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں عرفان منظور اور ارشد کو پولیس چوکی سے اغواء کر لیا تھا۔ ڈاکوؤں کے اشتہاری گینگ لٹھانی نے مذکورہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے اپنے ساتھی چھوڑنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً