اپ ڈیٹ: 04 August 2021 - 19:45
افغانستان کے صوبہ ہرات کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ کو قتل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۶۶
تاریخ اشاعت: 18:58 - June 03, 2021

صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ کو قتل کردیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اطلس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات کی پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے کہا ہے کہ صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ مولوی غلام محمد کبابیانی کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ ہرات میں علماء کونسل کے نائب سربراہ کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع انجیل میں کبابیان کے علاقہ میں مولوی غلام محمد کبابیان کو اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ مسجد سے واپس آرہے تھے۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ابھی تک کسی شخص یا دہشت گرد گروپ نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں