16 October 2024

پاکستانی وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۷۶
تاریخ اشاعت: 16:57 - June 09, 2021

پاکستانی وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں حکومتی معاشی ٹیم اراکین کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ اور مختلف قومی امور پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکومتی بجٹ کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں