مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شامی اور فلسطینی عوام ایک ہی قوم کے فرزند ہیں اور ان کی تاریخ ، ثقافت اور سرنوشت مشترکہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے شام میں فلسطین کے نئے سفیر سمیر الرفاعی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شامی اور فلسطینی عوام ایک ہی قوم کے فرزند ہیں اور ان کی تاریخ ، ثقافت اور سرنوشت مشترکہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک شام اور فلسطین کی دو قوموں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ مغربی ممالک اور اسرائیلی کی گھناؤنی سازشوں کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات ایکدوسرے کے ساتھ بہت قریب ہیں۔