16 October 2024

ایم ڈبلیو ایم کا متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مسلک کے علماء کی تعداد مساوی رکھنے کا مطالبہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شیعہ مسلک کے ساتھ ناانصافی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےمتحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مسلک کے علماء کی تعداد مساوی رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۸۷
تاریخ اشاعت: 16:32 - June 12, 2021

ایم ڈبلیو ایم کا متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مسلک کے علماء کی تعداد مساوی رکھنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مسلک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر سکریٹری اوقاف کو خط لکھا ہے جس میں متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مسلک کے علمائے کرام کی تعداد سابقہ روایات کے برعکس پچاس فیصد کم کر دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے. اس خط میں علامہ عبد الخالق اسدی نے سکریٹری اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ مسلک کے علمائے کرام کی تعداد فوری طور پر دوسرے مسالک کے علمائے کرام کی تعداد کے برابر کی جائے. انہوں نےاس معاملے میں شیعہ مسلک کے ساتھ ناانصافی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ یاد رہے کہ متحدہ علماء بورڈ کے گزشتہ سیشنز میں تمام مسالک سے چار چار علماء کو مسلکی نمائندہ کے طور پر شامل کیا گیا تھا تاہم علماء بورڈ میں متعصب چیئرمین کی تقرری کے بعد دیوبند علماء کی تعداد بڑھا کر دس، اہل سنت بریلوی علماء کی تعداد نو، اہل حدیث علماء کی تعداد چھ اور شیعہ علماء کی تعداد پانچ ہی رکھی گئی ہے. مجلس وحدت مسلمین نے اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں