اپ ڈیٹ: 04 August 2021 - 19:45
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے مرکزی سکریٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان میں عالم اسلام کی ممتاز شخصیت اور اسلامی مزاحمتی اتحاد کے سربراہ مفتی الشیخ ماہر حمود سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۰۰
تاریخ اشاعت: 15:14 - June 15, 2021

لبنان کے مفتی اعظم الشیخ ماہر حمود سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے مرکزی سکریٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان میں عالم اسلام کی ممتاز شخصیت اور اسلامی مزاحمتی اتحاد کے سربراہ مفتی الشیخ ماہر حمود سے ملاقات اور گفتگو کی۔ لبنانی شہر صیدا میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی حالات ، اسلامو فوبیا اور علماء کے کردار کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر شیرازی نے بین المذاہب ہم آہنگی اور شیعہ سنی اتحاد و یکجہتی کے لئے پاکستان میں اپنی جماعت کی کوششوں اور کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار اور دینی و ملی خدمات کا تعارف کروایا اورمفتی ماہر حمود نے اس بات کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کے مذہبی رجحان اور دینی لگاؤ کی تعریف کی اور ساتھ ساتھ خطے میں پاکستان کی اہمیت و کلیدی کردار پرگفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں