اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی

امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۰۶
تاریخ اشاعت: 15:14 - June 16, 2021

امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی۔ امریکہ اور روس  کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکہ کےصدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت، سائبر سکیورٹی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور یوکرائن کی صورتحال پر بات چیت کا امکان ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں ممالک کے صدور کی یہ پہلی ملاقات ہوگي۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں روس کے صدر پوتین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے امریکہ سے ثبوت پیش کرنے اور سائبر معاملات پر معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں