16 October 2024

افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہوسکتا ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۰۸
تاریخ اشاعت: 16:24 - June 16, 2021

افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہوسکتا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے امن قائم ہو سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن واستحکام کے ساتھ کھڑے ہیں، امن واستحکام سے پاکستان اور افغانستان سمیت سارے خطےکافائدہ ہے، جنگ اور قتل  وغارت سے بہت نقصان ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن کے لئے اچھی مفاہمت قائم ہوچکی ہے، ہم نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی اور اگر افغانستان کی سرزمین کو بھی کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتاہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں