اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ / 9 افراد ہلاک

روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۲۲
تاریخ اشاعت: 14:43 - June 20, 2021

روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ / 9 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق روس میں پیرا شوٹرز کو لیکر جانے والا مسافر بردار طیارہ انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

امدادی کاموں کے دوران طیارے کے ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 11 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تنائی ایئر فیلڈ سے پرواز بھرنے والے طیارے میں 17 پیرا شوٹرز اور پائلٹ کے علاوہ عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے پیرا شوٹرز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں