16 October 2024
امام رضا (ع):

حضرت امام حسین (ع) کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کا بدلہ خدا لے گا

امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: امام حسین (ع) کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کابدلہ خدا لے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۲۹
تاریخ اشاعت: 15:58 - June 21, 2021

حضرت امام حسین (ع) کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کا بدلہ خدا لے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: امام حسین (ع) کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کابدلہ خدا لے گا۔ حضرت امام رضا علیہ السلام  بتاریخ ۱۱/ ذیقعدہ ۱۵۳ ھ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ متولد ہوئے ۔ آپ کے والد ماجد حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ اور فرمان رسول کریم (ص) کے مطابق آپ کو " علی "  کے نام  سے موسوم فرمایا،آپ آل محمد (ص) کے تیسرے "علی" ہیں ۔

آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر،زکی،ولی،رضی،وصی تھے اورمشہورترین لقب رضا تھا۔

علامہ طبرسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ کورضااس لیے کہتے ہیں کہ آسمان وزمین میں خداوند متعال ،رسول اکرم (ص) اورآئمہ طاہرین (ع) ،نیزتمام مخالفین وموافقین آپ سے راضی تھے۔

حضرت امام رضاعلیہ السلام سے بے شماراحادیث مروی ہیں جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:
٭ ۔شہدمیں شفاہے ،اگرکوئی شہدہدیہ کرے توواپس نہ کرو۔

 ٭ ۔ گلاب جنت کے پھولوں کا سردار ہے۔
٭ ۔ بنفشہ کاتیل سرمیں لگاناچاہئے اس کی تاثیرگرمیوں میں سرداورسردیوں میں گرم ہوتی ہے۔
٭ ۔ جوزیتون کاتیل سرمیں لگائے یاکھائے اس کے پاس چالیس دن تک شیطان نہ آئے گا۔
٭ ۔ صلہ رحم اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال میں زیادتی ہوتی ہے۔
٭ ۔ جمعہ کے دن روزہ رکھنا دس روزوں کے برابرہے۔
٭ ۔ شہدکھانے اوردودھ پینے سے حافظہ بڑھتاہے۔ ۱۴ ۔ گوشت کھانے شفاہوتی ہے اورمرض دورہوتاہے۔
٭ ۔ کھانے کی ابتداء نمک سے کرنی چاہئے کیونکہ اس سے ستربیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے جن میں جذام بھی ہے۔
٭ ۔ جودنیامیں زیادہ کھائے گاقیامت میں بھوکارہے گا۔
٭ ۔ اچھے اخلاق والاپیغمبراسلام کے ساتھ قیامت میں ہوگا۔ ۲۳ ۔ جنت میں متقی اورحسن خلق والوں کی اورجہنم میں پیٹواور زناکاروں کی کثرت ہوگی۔
٭ ۔ امام حسین کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کابدلہ خدالے گا۔
٭ ۔ حسن اورحسین علیہم السلام جوانان جنت کے سردارہیں اوران کے پدربزرگواران سے بہترہیں۔
٭ ۔ اہل بیت کی مثال سفینہ نوح جیسی ہے ،نجات وہی پائے گا جواس پرسوارہوگا۔
٭ ۔ حضرت فاطمہ ساق عرش پکڑکرقیامت کے دن واقعہ کربلاکافیصلہ چاہیں گی اس دن ان کے ہاتھ میں امام حسین علیہ السلام کاخون بھراپیراہن ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں