02 February 2025

افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم نے افغانستان کو اپنے ملک کا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے کابل اور نئی دہلی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۵
تاریخ اشاعت: 21:43 - February 25, 2018

افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر ہندوستان کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقات میں ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مزید توسیع کی ضرورت پر تاکید کی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ افغانستان ہندوستان کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے بلکہ دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخی اور ثقافتی اقدار تمام شعبوں میں نئی دہلی اور کابل کے درمیان تعلقات و تعاون کے فروغ کا باعث بنے ہیں۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے بھی کہا کہ ان کا ملک افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

علیحدہ ہونے والی ان ملاقاتوں میں افغانستان کے چیف ایگزکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی اقتصادی شعبے سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں