اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس کا افغانستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے منظم اور مضبوط ہونے پر تشویش کا اظہار

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی علاقوں میں داعش دہشت گرد دوبارہ سے منظم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۸۱
تاریخ اشاعت: 16:20 - July 04, 2021

روس کا افغانستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے منظم اور مضبوط ہونے پر تشویش کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی علاقوں میں داعش دہشت گرد دوبارہ سے منظم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت دوبارہ سے منظم ہو رہے ہیں جس پر روس کو تشویش ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن کی مکمل بحالی اور شدت پسندوں کو جڑ سے ختم کیے بغیر افغانستان سے نکلنا عقل مندی نہیں۔

امریکہ نے رواں برس 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش  نے کئی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کرلی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں