برطانیہ نے افغانستان میں فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان میں برطانوی فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4807
تاریخ اشاعت: 10 July 2021 - 15:24 - 02October 2642

برطانیہ نے افغانستان میں فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان میں برطانوی فوجی مشن کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تصدیق کی کہ افغانستان کے نیٹو مشن میں شامل 750 برطانوی فوجی واپس بلا لیے گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد سے 20 سال میں افغانستان میں 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان سے برطانوی افواج کے جلد بازی میں اور خفیہ انخلاء پر جانسن حکومت کو داخلی تنقید کا سامنا ہے اور وہ جنگِ عراق کی طرز پر جنگ افغانستان پر پبلک انکوائری کے مطالبات کی مزاحمت کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں