ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 افراد جاں بحق
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق ہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید3 افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کواریگام اور آچھابل میں سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج نے تینوں افراد کو علیحدگی پسند قراردیا ہے جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مقامی جوان تھے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
