اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایتھوپیا میں ہونے والے الیکشن میں وزیراعظم ابی احمد کامیاب

ایتھوپیا میں ہونے والے الیکشن میں وزیراعظم ابی احمد 436 میں سے 410 نشستوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۱۷
تاریخ اشاعت: 18:10 - July 12, 2021

ایتھوپیا میں ہونے والے الیکشن میں وزیراعظم ابی احمد کامیابمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا میں ہونے والے الیکشن میں وزیراعظم ابی احمد 436 میں سے 410 نشستوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق ایتھوپیا میں 21 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 44 سالہ وزیر اعظم ابی احمد کی جماعت خوشحالی پارٹی نے 436 نشستوں میں سے 410 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اور وبا کی وجہ سے 10 علاقوں میں ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی تاہم وزیراعظم ابی احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات شفاف اور آزادانہ ہوئے ہیں۔

الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت خوشحالی پارٹی کے امیدوار ابی احمد ہی ہیں اس طرح نوبل انعام یافتہ وزیراعظم ابی احمد دوسری مدت کے لیے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں