16 October 2024

پاکستانی وزیرِ اعظم کا یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم

پاکستان کے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۱۹
تاریخ اشاعت: 17:20 - July 13, 2021

پاکستانی وزیرِ اعظم کا یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں یوم شہدائے کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ  ہم 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈوگرا مہاراجہ کے سپاہیوں کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 کشمیری شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں