مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ایئرچیف اپنے پاکستانی ہم منصب ایئر مارشل سہیل امان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
دونوں کمانڈروں کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعلقات اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
اس کے علاوہ کمانڈر ایرانی فضائیہ پاکستانی آرمی کے سنیئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی کا یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی عسکری اور دفاعی قیادت کے درمیان وفود کے تبادلوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے.
گزشتہ دسمبر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا دورہ کیا تھا.جس کے بعد پاکستانی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے بھی ایران کا دورہ کیا.
پیغام کا اختتام/