عراق کے صوبہ ذیقار میں اسپتال میں آگ لگنے سے 58 افراد جاں بحق

عراق کے صوبہ ذیقار کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 4823
تاریخ اشاعت: 13 July 2021 - 17:18 - 05October 2642

عراق کے صوبہ ذیقار میں اسپتال میں آگ لگنے سے 58 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ ذیقار کے شہر ناصریہ میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق 16 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی ، صوبہ ذیقار کے گورنر نے آج صوبہ میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً