مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ ذیقار کے شہر ناصریہ میں حضرت امام حسین (ع) اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق 16 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی ، صوبہ ذیقار کے گورنر نے آج صوبہ میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔