اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع دوستی گیٹ پر قبضہ کرلیا

طالبان کی جانب سے پاکستان اور افغانتسان کی سرحد پر واقع دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے افغان سرحد بند کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۲۶
تاریخ اشاعت: 18:05 - July 14, 2021

طالبان نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع دوستی گیٹ پر قبضہ کرلیامقدس دفاع نیوز ایجنسی ے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  طالبان کی جانب سے پاکستان اور افغانتسان کی سرحد پر واقع دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے افغان سرحد بند کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کے بیشترعلاقوں کے بعد چمن سے متصل باب دوستی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے، اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ادھر طالبان نے افغانستان شہر اسپین بولدک بارڈر پر بھی قبضہ کرلیا ہے، اور بارڈر اور شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،  گزشتہ رات طالبان نے افغانستان کے سرحدی شہر بولدک ویش بارڈر پر حملہ کیا تھا، طالبان کے حملے کے بعد بولدک شہر سمیت دیہاتوں، سرحدی چوکیوں اور افغان امیگریشن پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس وقت اسپین بولدک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، افغان طالبان نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے ویش منڈی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں