کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 4833
تاریخ اشاعت: 15 July 2021 - 19:41 - 07October 2642

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 گھروں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے ملبے سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے نیو کالونی میں سخت کرفیو نافذ ہے مقامی لوگوں سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے افراد کو علیحدگی پسند قراردیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً