پاکستان کے وزیر اعظم کا بھارتی وزير خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار

ازبکستان کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکرسے ہاتھ ملانے سے انکارکردیا۔
خبر کا کوڈ: 4836
تاریخ اشاعت: 17 July 2021 - 17:10 - 09October 2642

پاکستان کے وزیر اعظم کا بھارتی وزير خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکستان کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اورپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکرسے ہاتھ ملانے سے انکارکردیا۔ عمران خان اورشاہ محمود قریشی نے ایس جے شنکر کے علاوہ کانفرنس کے تمام شرکاء سے مصافحہ کیا۔

تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاح پر شرکاء کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا‘اس موقع پر عمران خان نے فرداًفرداً تمام سربراہان،وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا تاہم ایس جے شنکر سے ہاتھ نہیں ملایاجبکہ جے شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے عمران خان نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً