اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں امریکی مشن ناکام ہوگيا

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی مشن ناکام ہوگيا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۳۷
تاریخ اشاعت: 18:10 - July 17, 2021

افغانستان میں امریکی مشن ناکام ہوگيامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی مشن ناکام ہوگيا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ امریکی مشن کی ناکامی کے بعد افغانستان عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے اور خطے کے دیگر ممالک خصوصاً وسط ایشیائی ریاستیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

روسی وزير خآرجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کو سیاسی اور فوجی انداز سے حل کرنے کے نتیجے میں جو غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ افغانستان میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، یہ واضح ہے کہ موجودہ حالات میں خدشہ ہے کہ عدم استحکام کی یہ صورتحال افغانستان کے پڑوسی ملکوں میں پھیل سکتی ہے، یہ ایک ایسا خطرہ ہے جو خطے میں افغانستان کی جانب سے تعاون کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا افغانستان کے پڑوسی ممالک میں اپنی جگہ بنانے کے معاملے میں بھی ناکام ہوگیا، پاکستان اور ازبکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں