اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کا فیصلہ واپس

بھارتی حکام نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۴۱
تاریخ اشاعت: 17:52 - July 18, 2021

کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کا فیصلہ واپسمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر میں گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر حلال جانوروں کی قربانی روکنے کے لیے اپنی فورسز کو ہدایت جاری کی تھیں۔  تاہم سرکاری عہدیدار جی ایل شرما نے واضح کیا کہ پابندی سے متعلق فیصلے کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جانوروں کی معقول طریقے سے نقل و حمل کو یقینی بنانا چاہتی تھی ۔ ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا کہ وہ جانوروں کے ویلفیئر بورڈ کے قوانین کا اطلاق یقینی بنائیں۔  جی ایل شرما نے کہا کہ یہ مراسلہ قربانی یا ذبح پر پابندی سے متعلق نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں