روس کی امریکہ کو فوجی اڈے دینے کی پیشکش

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو وسطی ایشیائي ممالک میں روسی فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 4846
تاریخ اشاعت: 19 July 2021 - 16:37 - 11October 2642

روس کی امریکہ کو فوجی اڈے دینے کی پیشکشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی اخبار کومر سینٹ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو وسطی ایشیائي ممالک میں روسی فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔

روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنے کے لیے تاجیکستان اور قرقیزستان میں اپنے اڈے دینے کی پیش کش کی تھی۔

اخبار کے مطابق امریکہ نے روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا۔ اڈے دینے کی پیشکش جنیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی تھی، ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کیص ورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً