16 October 2024

سعودی حکومت کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۹۲
تاریخ اشاعت: 18:09 - August 01, 2021

سعودی حکومت کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ، یو اے ای، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں