کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4893
تاریخ اشاعت: 01 August 2021 - 18:19 - 23October 2642

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو ہلاک کیا جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے آپریشن جاری رکھا ہواہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً