بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ کلگام میں 2 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی فوج نے زیرانتظام کشمیر کے علاقہ کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4934
تاریخ اشاعت: 14 August 2021 - 18:50 - 05November 2642

بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ کلگام میں 2 افراد کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران ایک عمارت کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً