اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مصر میں بم دھماکے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک

مصر میں ایک بم دھماکے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۳۸
تاریخ اشاعت: 18:56 - August 14, 2021

مصر میں بم دھماکے میں 8 فوجی اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں ایک بم دھماکے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصر کے جزیرہ سینا میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب وہاں سے فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں