اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی میں روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ/ 8 افراد ہلاک

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۴۳
تاریخ اشاعت: 17:27 - August 15, 2021

ترکی میں روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ/ 8 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق روس کا فائر فائٹنگ طیارہ Be-200 ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں پائلٹ سمیت روسی فوج کے 5 اہلکار اور 3 ترکی شہری موجود تھے۔ ترکی شہری جنگلات میں لگی آگ کی نشاندہی کے لیے روسی عملے کی مدد کر رہے تھے۔ روسی فوج کے مطابق طیارہ جنوبی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ روسی فوج اور ترک حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے جنگلات میں دو ہفتے سے خوفناک آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 250 مقامات پر آگ بجھائی جا چکی ہے جس کے لیے غیر ملکی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں