16 October 2024

پاکستانی حکومت نے عاصم افتخار کو وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا

پاکستان کی حکومت نے عاصم افتخارکو پاکستانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۵۶
تاریخ اشاعت: 18:16 - August 21, 2021

پاکستانی حکومت نے عاصم افتخار کو وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عاصم افتخارکو پاکستانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

حفیظ چوہدری کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔ عاصم افتخار نے بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ میں تعینات رہے جبکہ حال ہی میں وہ تھائی لینڈ میں بطور سفیر تعینات تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں