اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزيد 3 افراد جاں بحق

بھارت کے زير انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۵۸
تاریخ اشاعت: 18:27 - August 21, 2021

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزيد 3 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کے زير انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

بھارتی فوج نے ترال کے علاقے ناگبرین میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد  کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران تین گھروں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج نے 2 افراد  خالد اور معصب کو ہلاک کردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں